پانی سے بجلی کی پیداوارمیں 1.5 فیصداضافہ

ہفتہ 25 مارچ 2023 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2023ء) پانی سے بجلی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر1.5 فیصد نموریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا اورعارف حبیب ریسرچ کے مطابق جاری جولائی سے فروری تک کی مدت میں پن بجلی کی مجموعی پیداوارکاحجم 24935گیگاواٹ آورزریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پن بجلی کی پیداوارکاحجم 24574 گیگاواٹ آورزریکارڈکیاگیا تھا۔

فروری میں پانی سے بجلی کے پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر39.2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، فروری میں پانی سے مجموعی طورپر2052گیگاواٹ آورز بجلی حاصل کی گئی جوگزشتہ سال فروری میں 1474گیگاواٹ آورزریکارڈکی گئی تھی، جنوری کے مقابلہ میں فروری میں پانی سے بجلی کے پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر156 فیصدکی نمودیکھنے میں آئی ہے، جنوری میں ملک میں پانی سے مجموعی طورپر800 گیگاواٹ آورزبجلی حاصل کی گئی جو فروری میں بڑھ کر2052گیگاواٹ آورز ہوگئی۔\395

متعلقہ عنوان :