مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

زکربرگ نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی تصویر لگاتے ہوئے اسے رحمت قرار دے دیا

ہفتہ 25 مارچ 2023 17:25

مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2023ء) فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے یہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریسلا چان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لوگوں کو بتایا۔

(جاری ہے)

مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پر بیٹی کی تصویر لگاتے ہوئے اسے مارک زکربرگ نے رحمت قرار دیا۔ مارک زکر برگ اور ڈاکٹر پریسلا چان کی شادی 2012میں ہوئی تھی، ان کی دیگر بیٹیوں کی عمر 5اور 7سال ہے۔