
میزبانی چھینی گئی تو ایشیاء کپ نہیں کھیلیں گے، پاکستان کی تنبیہ
سربراہ پی سی بی عبوری انتظامی کمیٹی نجم سیٹھی کا ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے بھی ہائبرڈ ماڈل تجویز کرنے کا مطالبہ
ذیشان مہتاب
ہفتہ 25 مارچ 2023
14:55

(جاری ہے)
اے سی سی نے دونوں ملکوں کے خدشات کے پیش ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ایک ’ہائبرڈ ماڈل‘ کی تجویز دی تھی، جس کے تحت بھارت اپنے میچز دوسرے مقام پر کھیلے گا۔
اس صورت میں یہ طے ہے کہ پی سی بی کو ایشیا کپ کی میزبان کی حیثیت سے زیادہ سے زیادہ منافع ملے گا جس طرح بھارت کے علاوہ دیگر تمام میچز پاکستان کے اندر کھیلے جائیں گے اور زیادہ سے زیادہ میچز ملک کے اندر ہوں گے۔ پی سی بی نے اس ہائبرڈ ماڈل سے اتفاق نہیں کیا اور خدشہ ہے کہ پاکستان ایشیا کپ سے دستبردار ہوجائے۔ بھارت کے ساتھ غیرجانب دار مقام میں کھیلنے کے حوالے سے ایک مسئلہ ہوسکتا ہے کہ ستمبر میں موزوں مقام ملنا مشکل ہوجائے گا جبکہ ٹورنامنٹ اسی دوران کھیلا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات اس طرح کے میچوں کے لیے نہایت موزوں جگہ ہے لیکن اس دوران وہاں موسم شدید گرم ہوگا، اسی طرح عمان اور سری لنکا پر زیر غور ہیں اور انگلینڈ کو بھی بھارت کے خلاف میچوں کی میزبانی کے لیے زیر غور ہے۔ اے سی سی کو ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنا ہے۔ ’’ڈان‘‘ کو موصول اطلاعات کے مطابق پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اے سی سی کے عہدیداروں کو اپنے واضح مؤقف سے آگاہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ نجم سیٹھی نے اسی طرح کا ہائبر ماڈل آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے تجویز کرنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے کیونکہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کو بھارت جانا ہوگا۔ بھارت میں ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ اکتوبر اور نومبر کے دوران کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
مائیک ہیسن قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر
-
پی ایس ایل پھر وہاں سے شروع ہو رہی جہاں سے رکی تھی‘ محسن نقوی
-
پاک بھارت جنگ بندی کے بعد آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
-
بی پی ایل بدعنوانی کا گڑھ بن گئی، اسپاٹ فکسنگ کے 140 مبینہ واقعات رپورٹ
-
پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز سے متعلق اتفاق ہوگیا
-
شان ٹینٹ کو بنگلادیش ٹیم کے بولنگ کوچ مقررکردیا گیا
-
ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ‘ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاک بھارت کشیدگی‘ آسٹریلوی کرکٹرزآئی پی ایل کیلئے واپس بھارت جائینگے یا نہیں
-
ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کی تصدیق
-
ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے پیچھے انکی فیملی ہے : روی شاستری کا انکشاف
-
محسن نقوی کا پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کی تاریخوں کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.