انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 25 مارچ 2023 17:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2023ء) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے پودا لگا کریونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شجر کاری سے دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتاہے،اساتذہ، طلبا اور سٹاف سمیت ہر فرد کم از کم ایک درخت لگائے کیونکہ شجرکاری صحت مند ماحول اور بیماریوں سے بچاو کے لئے ضروری ہونے کے علاوہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں متحرک کردار ادا کریں تاکہ قومی تعمیر وترقی کا مقصد ترجیحی بنیادوں پر حاصل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :