پیسکو نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ لیا ، پانچ اپریل کو سماعت ہوگی

ہفتہ 25 مارچ 2023 17:43

پیسکو نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ لیا ، پانچ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2023ء) پیسکو نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیسکو کی بجلی صارفین سے 63 ارب روپے وصولی کی درخواست دائر کر دی گئی ،نیپرا اتھارٹی 5 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

(جاری ہے)

مراعات کی مد میں 17 ارب 59 کروڑ روپے وصولی کی درخواست دائر کر دی گئی ،آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ کی مد میں 30 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ وصولی کی درخواست دائر کی گئی ،روپے کی قدرمیں کمی کے فرق کے تحت 4 ارب 37 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ،پیسکو کی سابقہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 17 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :