پنجاب یونیورسٹی اکنامکس واکانومیٹرکس کے مضمون میں پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں شامل

ہفتہ 25 مارچ 2023 17:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2023ء) یونیورسٹیز رینکنگ کے عالمی ادارے کیو ایس کی جانب سے مضمون کے اعتبار سے رینکنگ جاری کر دی گئی ۔ پنجاب یونیورسٹی اکنامکس و اکانومیٹرکس کے شعبے میں پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں شامل کر لیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی اکنامکس کے شعبے میں دنیا کی بہترین 451 سی450 یونیورسٹیز میں شامل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف بزنس ، اکنامکس اور ایڈمنسٹریٹیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ممتازانور چوہدری نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی اکنامکس کی فیکلٹی بہترین پرفارمنس دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول آف اکنامکس اور دیگر شعبے ملکی معاشی مسائل حل کرنے میں بھی کردار ادا کریں گے۔ یونیورسٹی اساتذہ نے سابق وائس چانسلر کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمداختر کے اقدامات سے یونیورسٹی رینکنگ میں بہتر ہوئی ہے ۔ قبل ازیں یونیورسٹی کے متعدد مضامین بین الاقوامی رینکنگ میں شمار ہو چکے ہیں۔