یو ای ٹی لاہور، آبی وسائل کی اہمیت پر سیمینار

سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے عالمی یوم آب کے موقع پر سیمنار کا اہتمام کیا

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے عالمی یوم آب پر آبی وسائل کی اہمیت پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا.\اس موقع پر طلبا کے مابین ویڈیو مقابلہ بھی ہوا۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہائیڈرولک ڈویzن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نور محمد خان کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔

مہمان مقرر، ہائیڈرو پلاننگ کے بارے میں چیئرمین واپڈا کے مشیر انجینئرشاہد حمید نے سیشن سے خطاب کیا اور ملک میں آبی وسائل کی اہمیت اور پاکستان کی ترقی کے لیے ان دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کے لvے واپڈا کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ اختتامی کلمات میں ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان نے مہمان مقرر کا شکریہ ادا کیا اور شعبہ میں سیمینارز کے انعقاد پر چیئرمین سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد فاروق کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں ڈاکٹر محمد شاہد، انجینئر عثمان علی اور انجینئر عبد الرحمن کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔ تقریب میں ویڈیو گرافی کے فاتح اور رنر اپ کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ آخر میں ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ نے مہمان مقرر انجینئر شاہد حمید کو شیلڈ پیش کی۔ شاہد حمید نے ویڈیو مقابلے کی پہلی اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔