وائس چانسلرکی جانب سے اساتذہ کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں : صدف خان

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) سرداربہادرخان وومن یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی صدرصدف خان نے کہا ہے کہ وائس چانسلر کی جانب سے اساتذہ کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے یونیورسٹی میں اپنی اجارہ داری برقرار رکھنے کیلئے ایمپلائزویلفیئرایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کرنے کی بجائے ان کیخلاف بروری تھانہ میں استغاثہ کروایا، بلوچستان جیسے قبائلی صوبے میں خواتین کی عزت کوپامال کرکے تھانے کے باہرتماشابناناافسوسناک ہے پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر اورسینئراساتذہ کو ایڈمن میں تقرریاںکرکے جونیئرزکوتدریسی شعبے میں تعینات کیاجارہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتے کے روزایکشن کمیٹی کی نائب صدرراحیلہ، اسسٹنٹ پروفیسر نیلو فر، پریس سیکریٹری طارق محمودودیگر کے ہمراہ ہفتے کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کیلئے ایمپلائزویلفیئرایسوسی ایشن کاقیام عمل میں لایاگیا مگریونیورسٹی کی وائس چانسلرنے عہدیداران سے ملاقات کرنے کی بجائے بروری تھانہ میں استغاثہ کروایااوربلوچستان کی روایات کے برعکس تھانے کے باہرتماشابناکرخواتین کی عزت نفس کو مجروح کیاگیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کیں ان اقدامات کی وجہ سے یونیورسٹی دن بدن پستی کا شکار ہوتی چلی گئی ڈائریکٹ کنٹریکٹ پرتعینات افرادکوعدالت عالیہ نے نااہل قراردیامگربعدمیں ان کو سینڈیکیٹ کے ذریعے مستقل کرکے پروموشن سے نوازاگیاجوکہ ان کی ہٹ دھرمی کاثبوت ہے،ملک کی موجودہ ابترمعاشی صورتحال کے باجودیونیورسٹی میں125افرادکوکنٹریکٹ پرتعینات کیاگیا ہے جن کی کوئی سیکورٹی کلیئرنس موجودنہیںہے ، سابق وائس چانسلرسلطانہ بلوچ کے دورمیں یونیورسٹی کوناقابل تلافی نقصان پہنچاڈاکٹرساجدہ نورین نے عدالت عالیہ سے کرسی صدارت سنبھال کرانتقامی کارروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا، ایڈمن اسٹاف کے تبادلے آئے روزمعمول بن چکے ہیں یہ ہی نہیں ہمیں15فیصدڈی آراے ابھی تک نہیں دیاگیااورہائوس ریکوزیشن جوگزشتہ پانچ سالوں سے بندہے جبکہ منظورنظرافرادکواوورٹائم کی مد میں ہزاروں روپے فراہم کئے گئے ، جب بھی وائس چانسلرسے ملاقات کریں توفنڈزمیں کمی کا واویلا مچایا جاتا ہے ، ایچ ای سی میںڈاکٹرساجدہ نورین کی رینکنگ 48.16تھی حالیہ ایچ ای سی چیئرمین نے سرداربہادرخان وومن یونیورسٹی کادورہ تک نہیں کیاجوان کی کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ وائس چانسلر ملازمین کے ساتھ نا روا رویہ اپناتے ہوئے مستقل اور کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کو نوکروں سے نکال چکی ہیں، ان کیخلاف ہم نے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے سینئر اساتذہ کو عہدوں سے ہٹا کر منظور نظر جونیئر اساتذہ کو تعینات کیا گیا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ پر ملازمین کو نکال کر نئے منظور نظر من پسند ملازمین کو بغیر کسی قانونی تقاضوں اور قوائد و ضوابط کو پورا کر کے ملازمتیں دی ہیں جسکہ وجہ سے ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہی