Live Updates

عمران خان نے سیکورٹی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:34

عمران خان نے سیکورٹی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے سیکورٹی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ سکیورٹی نہیں مل رہی جو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے میرا حق ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میری زندگی کو خطرہ ہے لیکن سکیورٹی نہیں دی جا رہی۔ عمران خان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سکیورٹی فراہم نہ کرنا آئین اور بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ عمران خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مجھے فول پروف سکیورٹی دینے کا حکم دیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات