
وفاقی جامعہ اردو میں قائم لیبارٹری آف اپلا ئیڈ میتھمیٹکس اینڈ ڈیٹا اینالیسز الخوارزمی میں میتھمیٹکس پاور ٹو انڈسٹری انٹرنیشنل سیمینار
آج کی ترقی یافتہ دنیا میں ڈیٹا کی حفاظت اورچوری ہونے سے محفوظ رکھنے کے لئے سائبرسیکیوریٹی کی اہمیت سے آگاہی ضروری ہی: ڈاکٹر محی حسین
ہفتہ 25 مارچ 2023 22:40
(جاری ہے)
سیمینار میں کیمبرج یونیورسٹی لندن سے ڈاکٹر محبی حسین نے خطاب کیا اور جدید ٹیکنالوجی خاص کر سائبرسیکورٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوے کہا کہ آج کی ترقی یافتہ دنیا میں ڈیٹا کی حفاظت اورچوری ہونے سے محفوظ رکھنے کے لئے سائبرسیکیوریٹی کی اہمیت سے آگاہی ضروری ہے ان کا کہنا تھا سائبر سیکورٹی نہ صرف معلومات کو محفوظ بنانے میں مدد کرتا ہے بلکہ ہمارے سسٹم کو بھی سائبر اٹیک ویگر حملوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
انہوں نے دنیا بھر میں ڈیٹا سا ئنس اور سائبر سیکو ریٹری کے پروفیشنلز کی ضرورت سے بھی آگاہ کیا۔اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہر اور ای- برکس کے سی ای او ڈاکٹر احرار نقوی نے کہا کہ کاروباری ڈیٹا و حساس ڈیٹا سمیت ہر قسم کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لئے مستقبل میں پروفیشنل کی تعداد میں اضافہ نہ کیا تو بہت سے اہم ویب سائٹس تک رسائی اور ان کو نقصان سے بچانا ناممکن ہوجائیگا۔احرار نقوی نے وفاقی جامعہ اردو سے مفاہمتی دستاویزات پر رضا مندی اور طلبا کو ٹریننگ و انٹرن شپ کا بھی عندیہ دیا۔ واضع رہے ای برکس کمپنی کی شاخیں امریکہ برطانیہ یورپ گلف ممالک سمیت دنیا کے مختلف خطے تک پھیلی ہوئی ہیں مستقبل میں وہاں جامعہ اردو کے طالبعلموں کے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے میں معاون ہوسکتے ہیں۔ایف، آی۔اے سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر احمد زعیم نے ایتھکل ہیکرز کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے خواتین خاص کر طالبات و فیمیل فیکلٹی کو درپیش سائبر کرائم کے مختلف نوعیت کے کیسسز سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ FIA کو بھی سائبر سکیورٹی کے پروفیشنلز اور ایتھکل ہیکرز کی ضرورت ہے۔ اور جامعات کو ان طلبا کی استعداد کو بڑھانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو ڈیٹا کی حفاظت کے لئے بھی ان پروفیشنلز کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے جامعہ اردو کے ساتھ ملکر اس سلسلے میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ این۔ای۔ڈی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہاب تہذیب نے ڈیٹا سائنس اور ملازمتوں کے مواقعوں پر مفصل گفتگو کی۔بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر ایاز عباسی نے سا?بر کرا?م کے متعلق ماہرانہ گفتگو کی۔ ممبر سینٹ جی سی یونیورسٹی و آرگنائزنگ ممبرمیتھ پاور ٹو انڈسٹری ڈاکٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ ہم نے ایچ ای سی کے تعاون سے مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم میں لیمڈا کے نام سے جدید لیب کے قیام کے فوراً بعد ہی تین مہینے پر مشتمل انٹرنیشنل میتھ ٹوانڈسٹری بوٹ کیمپ کے سلسلہ کا آغاز کیا جس سے ایک ہزار سے زائد نیشنل انٹرنیشنل طلبا و پروفیشنلز مسفید ہوئے ہیں اب ایک با ر پھر میتھ پاور ٹو انڈسٹری سیمینار کا انعقاد ریاضی کے طلبا و ماہرین اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور انڈسٹری کے مابین روابط کی مضبوطی کے سلسلے میں مستقبل میں جی سی یونیورسٹی اور اپنی مادر علمی جامعہ اردو اور الفاٹیکنالوجی ہاوس کے تحت پروگرامات جاری رہیں گے۔سیمینار میں جامعہ اردو سمیت مختلف جامعات کے طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی۔ جس میں آئی بی اے کراچی سابق ایسوسی ایٹ ڈین انجینئر مرزا سردار حسین ،سرسید یونیورسٹی کے ریاضی کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد خان،سہیل یونیورسٹی کے ڈین آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر عقیل الرحمان، سرسید یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر مس فوزیہ، کراچی میتھمیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر و پروفیسر یو اے ای یونیورسٹی ڈاکٹر خالد نعمان،اور جنرل سیکریٹری و پروفیسر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر عمر فیاض نے شرکت و خطاب کیا اس کے علاوہ چیئرمین کامرس ڈیپارٹمنٹ جامعہ اردو ڈاکٹر صبا زہرا،ڈاکٹر اختر رضا،،ڈاکٹر وقار، ڈاکٹر مہوش شفیع، ڈاکٹر حینا،مس طوبی، مس فائزہ، سر ابیر، جاوید سید، سر اسامہ کمال اور سر سید مرتضی سیدسمیت متعدد فیکلٹی ممبرزو طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے انٹرنیشنل سیمینار میں شرکت کی۔طلباء نے اس سیمینار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اس سے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور اس سلسلہ کو جاری رکھنے پر اصرار کیا۔ طلباء اور اساتذہ نے تحقیقی مر کز کی انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہین عباس اور لیمڈا الخوارزمی یونٹ کے بانی جی سی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر و سینیٹر ڈاکٹر الیاس خاکی اور پوری ٹیم کی انتھک محنت کے بعد اس بڑے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دیمزید قومی خبریں
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سرداربیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے سابق صدرجنرل ایوب خان کا 118 واں یوم پیدائش 14مئی کو منایا جائے گا
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
-
پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.