سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزاتھانے پرحملے کے مقدمے سے بری

پراسکیوشن8سال میں گواہ پیش نہیں کر سکا،انسداد دہشتگردی کی عدالت

ہفتہ 25 مارچ 2023 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2023ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا پولیس اسٹیشن پر حملے کے مقدمے سے بری ہو گئے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ پراسکیوشن8سال میں گواہ پیش نہیں کر سکا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ذوالفقار مرزا سمیت24ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف2015میں درخشان تھانے میں مقدمہ کیا گیاتھا، ملزمان پر جلائو گھیرائو اور تھانے پر حملے کا الزام تھا۔