gذوالفقار مرزا و دیگر تھانے پر حملے کے مقدمے میں بری

اتوار 26 مارچ 2023 20:05

Dکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2023ء) مقامی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے درخشاں تھانے پر حملے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور دیگر کو بری کردیا۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوشن 8 سال میں گواہ پیش نہیں کرسکا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف 2015ء میں درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں ذوالفقار مرزا سمیت 24 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان پر جلائو گھیرئو اور تھانے پر حملے کا الزام تھا۔