پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک 2023 کے سالانہ امتحانات یکم اپریل سے شروع ہونگے

پیر 27 مارچ 2023 16:46

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک 2023 کے سالانہ امتحانات ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2023ء) ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک 2023 کے سالانہ امتحانات یکم اپریل سے شروع ہونگے۔جس کیلئے طلباء و طالبات کو رول نمبرز سلپس جاری کر کے امتخانی مراکز تشکیل دے کرانتظامات مکمل کر لئے گے۔

(جاری ہے)

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکشن سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتخانات 2023 جماعت نہم اور جماعت دہم یکم اپریل سے شروع ہونگے جس کے تحت یکم اپریل سے پارٹ ٹو جماعت دسویں کے پیپرزاور 18 اپریل سے پارٹ ون جماعت نویں کے پیپرز ہوں گے۔

جس کے لئے سرگودھا بورڈ نے امیدار طلبائ و طالبات کو ڈیٹ شیٹ رول نمبرز سلپیں جاری کر دیں اور ریجن کے چاروں اضلاع میں 239 امتخانی مراکز میں 93 طلبائ ،106 طالبات اور93 مشترکہ امتحانی مراکز تشکیل دے کر انتظامات مکمل کر لئے گے۔ان امتحانی مراکز میں سرگودھا میں126،خوشاب میں49، میانوالی میں63،اور بھکر میں 55 امتحانی مراکز کا قیام کر کے نگران عملہ اور چھاپہ مار ٹیموں ڈیوٹی سونپ دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :