گورنرسندھ کی حسین آباد فوڈ اسٹریٹ آمد ، پانچویں سحری کی

عوامی گورنرکے لقب پر فخر ہے، دورہ کامقصد عوامی مسائل سے آگاہی ہی:کامران ٹیسوری

پیر 27 مارچ 2023 22:49

گورنرسندھ کی حسین آباد فوڈ اسٹریٹ آمد ، پانچویں سحری کی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2023ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے رمضان المبارک کی پانچویں سحری حسین آباد فوڈ اسٹریٹ پر کی۔اس موقع پر موجود عوام شہر کی مشہور فوڈ اسٹریٹ پر گورنر سندھ کو اپنے درمیان پاکر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ عوام میں جانے کا مقصد ان کے مسائل سے آگاہی ہے اس ضمن میں عوامی گورنر کے لقب پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کے تمام دن گورنر ہا?س میں افطار کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ اس وقت عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، انتظامیہ بازاروں میں جائے اس ضمن میں وزراء اور اراکین اسمبلی کا بچت بازاروں کا دورہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا سمجھنا ہے کہ جب عہدے ملتے ہیں تو حکمران عوام سے رابطہ توڑ لیتے ہیں لیکن میں عوام سے ملاقات کے لئے روزانہ کسی نہ کسی فوڈ اسٹریٹ پر جاؤں گا کیونکہ مجھے عوام سے مل کر ، ان کے درمیان جاکر صحیح معنوں میں خوشی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معیشت کا مرکز ہے اس میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں، دو گھنٹے سے روڈ پر موجود ہوں۔انہوں نے کہا کہ بچت ایکسپو 28 مارچ سے 2اپریل تک ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔اس موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ گھٹن اور تناؤ کے ماحول میں گورنر کو اپنے درمیان پاکر ہم سب خوشی محسوس کررہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کی عوامی گورنر کا لقب کامران خان ٹیسوری پر جچتا ہی