Live Updates

عمران خان کے کیسز کی تفصیلات سے متعلق کیس ،ہائی کورٹ نے وفاقی پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کرائے جانے پر درخواست نمٹا دی

منگل 28 مارچ 2023 22:39

عمران خان کے کیسز کی تفصیلات سے متعلق کیس ،ہائی کورٹ نے وفاقی پولیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2023ء) سلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے کیسزکی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس میں وفاقی پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کرائے جانے پر درخواست نمٹادی۔

(جاری ہے)

منگل کو سماعت کے دوران عمران خان کی جانب سے فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ اور وفاق کی جانب سے سٹیٹ کونسل عدالت پیش ہوئے،دوران سماعت عمران خان کے خلاف اسلام آبادمیں درج29 مقدمات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ عدالت پیش کی گئی،پولیس نی28 جبکہ ایف آئی اے نے ایک مقدمے کا ریکارڈ جمع کروایا، رپورٹ میں کہاگیاکہ پولیس کے مقدمات میں سے ایک مقدمہ خارج ہوچکا،7 کیسز تفتیشی مراحل میں ہیں،20مقدمات ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں،ایف آئی اے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ بنکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہے، سٹیٹ کونسل نے کہاکہ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف 28 مقدمات درج کر رکھے ہیں، ایف آئی اے میں عمران خان کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے وفاقی پولیس حکام کو ہدایت کی کہ بیٹھ کر تمام صورتحال کو دیکھیں اور فیصل چوہدری کے ساتھ رابطے میں رہیں، رپورٹ جمع ہوجانے کے بعد عدالت نے درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات