اسرائیلی وزیرتعلیم کا امریکہ سے متعلق نیتن یاھو کی ہدایت ماننے سے انکار

نیتن یاھو نے عدالتی اصلاحات پرپیدا بحران میں ہمارے رد عمل کوغلط سمجھا، امریکی عہدیدار

جمعرات 30 مارچ 2023 16:05

اسرائیلی وزیرتعلیم کا امریکہ سے متعلق نیتن یاھو کی ہدایت ماننے سے انکار
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) اسرائیل کے وزیر تعلیم نے نیتن یاہو کے امریکہ کے ساتھ اختلافات کے متعلق میں بات نہ کرنے کا حکم ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کو حکم نہیں دے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی ٰخبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے وزرا اور کنیسٹ (کابینہ)کے ارکان کو ہدایت کی تھی کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کوئی بیان نہ دیں۔

نیتن یاھو نے کہا تھا کہ حالات کے اختلافات کے باوجود اسرائیل کے امریکہ کے ساتھ تعلقات غیر متزلزل ہیں۔ایک امریکی عہدیدار نے کہاکہ نیتن یاہو نے اپنے ہاں عدالتی اصلاحات پر ہونے والی بغاوت کے متعلق ہمارے ردعمل کو غلط سمجھا ہے۔ امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ ہمیں اسرائیلیوں کی جانب سے امریکی صدر بائیڈن کی شبیہ مسخ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔