امریکی فوج کے 2بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے

جمعرات 30 مارچ 2023 17:02

امریکی فوج کے  2بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی  پرواز کے دوران  آپس میں ٹکرا ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) امریکی ریاست کینٹکی میں امریکی فوج کے 2بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے تاہم عملے کے ارکان کی حالت نامعلوم ہے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس کے2بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ریاست کینٹکی کی ٹرِگ کاؤنٹی میں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

فورٹ کیمبل میں عوامی امور کے دفتر کی ترجمان نندِس تھورمین نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ رات کو معمول کی تربیت کے دوران دونوں ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگئے اور اس وقت عملے کے ارکان کی حالت نامعلوم ہے۔ کینٹکی کے گورنر اینڈی بشیر نے متعدد ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے جمعرات کی صبح ٹویٹ میں بتایا کہ ہمیں فورٹ کیمبل سے کچھ چونکا دینے والی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :