اسرائیل نے جاسوس سیٹلائٹ لانچ کردیا

اوفیک 13فوج کے انٹیلی جنس ڈویژن 9900کے زیر انتظام اوفیک سیٹلائٹ کے بیڑے میں شامل ہوا

جمعرات 30 مارچ 2023 18:06

اسرائیل نے جاسوس سیٹلائٹ لانچ کردیا
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) اسرائیل نے ایک جاسوسی سیٹلائٹ اوفیک 13 لانچ کردیا۔ یہ سیٹلائٹ فوج کی9900انٹیلی جنس ڈویژن کے زیر انتظام چلنے والے اوفیک سیٹلائٹ کے بیڑے میں شامل ہو گیا۔ سیٹلائٹ کا اوسط وزن لگ بھگ 300 کلوگرام ہے۔ اس کے مدار کی اونچائی 300 کلو گرام ہے۔ اس کی قیمت نامعلوم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کئی اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے سیٹلائٹ کے بارے میں وضاحت کی۔

اس کے نام کا مطلب ہورائزن یا افق ہے۔ یہ دن دن اور رات میں تصویر کشی کی اعلی صلاحیتیں رکھتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا کہ اوفیک 13 جب زمین کے گرد مدار میں داخل ہوتا ہے تو اس کی کارکردگی کی سطح کی تصدیق کرنے کے لیے اسے ٹیسٹوں کی ایک سیریز سے گزارا جاتا ہے۔ ذیل میں العربیہ ڈاٹ نیٹ کی جانب سے اس کو لانچ کرنے کی ویڈیو کو پیش کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں سیٹلائٹ اور اسے لے جانے والے تین مراحل والے راکٹ کے متعلق مزید معلومات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

اس جاسوسی سیٹلائٹ کو بحیرہ روم پر پالماچیم ایئر بیس کے تجرباتی میدان سے لانچ کیا گیا۔ سیٹلائٹ کے متعلق حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ریڈار کی نگرانی کیلئے ہے اور اسے مکمل طور پر اسرائیل میں تیار کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹویٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس لکھے جن میں سے ایک میں انہوں نے کہا کہ میں اسرائیلی سیٹلائٹ اوفیک 13کے خلا میں کامیاب روانہ ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم اس پر کافی عرصے سے کام کر رہے تھے۔ ہم اسرائیلی سیکیورٹی سسٹم کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا کہ وہ لانچ کے وقت کنٹرول روم میں موجود تھے، یہ ایک اہم اور بے مثال کامیابی ہے۔