گاڑی چوری کے ایک مقدمے میں کامیاب کارروائی ، چار ملزمان کو گرفتار

جمعرات 30 مارچ 2023 19:16

گاڑی چوری کے ایک مقدمے میں کامیاب کارروائی  ، چار ملزمان کو گرفتار
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے گاڑی چوری کے ایک مقدمے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن حاجی محمد زمری نے ایڈ یشنل ایس ایچ اومحمد سعید اور ایس آئی صدیق اللّٰہ اسحاق زئی اسپیشل ٹیم کے ہمراہ چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین گھنٹے کے اندر مسروقہ گاڑی برآمد کرلی جبکہ چار چوروں کو بھی گرفتار کر لیا جن میں ایک چور زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کارروائی ڈی آئی جی کوئٹہ اظفر میسر، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر) زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سریاب ضیاءالحق مندوخیل ڈی ایس پی سریاب سلیم جاوید شاہوانی کی نگرانی میں ایک کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 42/23 بجرم زیر دفعہ A/381 میں چوری شدہ گاڑی کو چند ہی گھنٹوں میں برآمد کرکے چوری میں ملوث گینگ کے چار ملزمان اعجاز محمد قاسم عرف بلال 3 اختر محمد عرف نانئی 4 ظفر احمد کو گرفتار کرلیا جن سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔