سابق امریکی صدرٹرمپ منگل کونیویارک کی عدالت میں پیش ہونگے

ہفتہ 1 اپریل 2023 15:39

سابق امریکی صدرٹرمپ منگل کونیویارک کی عدالت میں پیش ہونگے
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کی سہ پہر نیویارک کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالتی آفیشل کی جانب سے جاری شدہ اعلامیہ میں کہاگیاکہ جہاں ان پر فرد جرم عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کی بطور ایک سابق امریکی کمانڈر انچیف رسمی طور پر عدالت کے سامنے پیش ہونا اور گرفتاری دینا تاریخی اور افسوسناک منظر ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکلا اپنے دفاع کیلیے تیار ہیں تو دوسری جانب پراسیکیوٹر (استغاثہ)سابق صدر کے خلاف گرینڈ جیوری کی طرف سے خاموش رہنے کے لیے دی گئی رقم کی تحقیقات کے معاملے پر کیس کا دفاع کریں گے۔ کانگریس میں ری پبلکینز نے اس سارے معاملے کو سیاسی وجوہ قرار دیا ہے۔