
90 روز میں انتخاب کے انعقاد کا آئینی حکم پی ڈی ایم کیلئے سیاسی موت کا پروانہ ہے، اسد عمر
جس 5 رکنی بینچ نے قاسم سوری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا اس میں موجودہ بینچ کے تینوں ججز عمر بندیال، اعجاز الاحسن اور منیب اختر شامل تھے، سابق وزیر
ہفتہ 1 اپریل 2023 19:16

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ جبھی یہ دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے جب تک کہ فل کورٹ نہ بیٹھے،یعنی مسلم لیگ اعلانیہ آئین سے بغاوت کی دھمکی دے رہی ہے۔
اسد عمر نے کہاکہ سپریم کورٹ کے رولز کے مطابق اس نوعیت کا مقدمہ 2 رکنی بینچ بھی سن سکتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مقدمے کی اہمیت زیادہ ہے، اس لئے فل کورٹ سنے۔ انہوںنے نکہاکہ حکومتی تھنک ٹینکس بتائیں وہ مقدمہ جو ازخود نوٹس کے ذریعے سپریم کورٹ نے سنا اور جس کے نتیجے میں عمران خان کی منتخب حکومت ختم ہوئی کیا وہ فل کورٹ نے سنا تھا۔ سابق وزیر نے کہاکہ انتخاب کے خوف نے یادداشت میں خلل برپا کررکھا ہے تو بتائے دیتے ہیں کہ فل کورٹ نے نہیں وہ مقدمہ 5 رکنی بینچ نے سنا تھا۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے اس 5 رکنی بنچ کا فیصلہ قبول ہی نہیں کیا بلکہ معزز عدالت کا شکریہ ادا کیا اور ن لیگ کیطرح کوئی گھٹیا حملہ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ ان کی آخری دلیل یہ ہے کہ جو ججز اس بینچ کا حصہ ہیں وہ جانبدار ہیں، عمران خان کو گھر بھیجنے والے مقدمے کا از خود نوٹس چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے لیا۔ انہوںنے کہاکہ جس 5 رکنی بینچ نے قاسم سوری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا اس میں موجودہ بینچ کے تینوں ججز عمر بندیال، اعجاز الاحسن اور منیب اختر شامل تھے۔ اسد عمر نے کہاکہ ان حقائق کی روشنی میں آپ حکومتی نمائندوں کی چیخوں کی اصل وجہ خوب اچھے سے سمجھ سکتے ہیں، ان چیخوں کی وجہ بینچ کی ساخت ہے نہ سپریم کورٹ کے رولز،ان کا مسئلہ 90 روز میں انتخاب کے انعقاد کا آئینی تقاضا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انتخاب میں ان کو اپنی سیاسی موت نظر آتی ہے اور موت کو اتنا قریب دیکھ کر انکی چیخیں نکل رہی ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سرداربیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے سابق صدرجنرل ایوب خان کا 118 واں یوم پیدائش 14مئی کو منایا جائے گا
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
-
پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.