سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف جتنا پیسہ حکومت نے لگا دیا ہے یہ تو مذاق ہے،فواد چودھری

ہفتہ 1 اپریل 2023 19:34

سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف جتنا پیسہ حکومت نے لگا دیا ہے یہ تو مذاق ہے،فواد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف جتنا پیسہ حکومت نے لگا دیا ہے یہ تو مذاق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے وکلا کو چیمبرز کیلئے پیسے دئیے گئے، ہر بار ایسوسی ایشن اور بار لیڈر اور صحافیوں کیلئے علیحدہ فنڈزمختص ہیں۔