تھانہ پھلگر اں پولیس کاکر یک ڈاؤن جاری ، منشیات فروش 3 ملزمان گرفتار

ہفتہ 1 اپریل 2023 22:42

تھانہ پھلگر اں پولیس کاکر یک ڈاؤن جاری ، منشیات فروش 3 ملزمان گرفتار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) اسلام آ باد کیپیٹل پولیس تھانہ پھلگر اں پولیس نے منشیا ت فروشوں کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جاری کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے 4930گر ام ہیروئن، 880گر ام آ ئس اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والے اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، ملزمان تھا نہ پھلگر اں کے مقدما ت میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تھانہ پھلگر اں پولیس ٹیم نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے منشیا ت فرو شی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سی4930گر ام ہیروئن، 880گر ام آ ئس اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت محمد وقار عرف شادو، راجہ رسالت اور افتخا ر احمد کے ناموں سے ہو ئی ہے،ملزمان سابقہ ریکا رڈ یا فتہ ہیں ملزمان کے خلاف تھا نہ پھلگر اں میں مقدمات درج ہیں، سی پی او/ڈی آئی جی آپر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شراب و منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ایسے مکروہ اور گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو کسی بھی صورت نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے کی ہرگز اجاز ت نہیں دی جائے گی۔