گورنرسندھ سے ہلا ل احمر کی چیئر پرسن فرزانہ نائک کی ملاقات

غریب افراد کے علاج و معالجہ ، دکھی انسانیت کی خدمت ، قدرتی آفات میں ہلال احمر کے کردار پر بات چیت

ہفتہ 1 اپریل 2023 22:54

گورنرسندھ سے ہلا ل احمر کی چیئر پرسن فرزانہ نائک کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ہلا ل احمر کی چیئر پرسن فرزانہ نائک نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں غریب افراد کے علاج و معالجہ ، دکھی انسانیت کی خدمت ، قدرتی آفات میں ہلال احمر کے کردار پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ سماجی بھلائی کی غیر سرکاری تنظیمیں حکومت کا دست و بازو ہیں ،انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اوربحالی میں ہلال احمر کا کردار سراہے جانے کے قابل ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ہلا ل احمر کا کردار قابل ستائش ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہلال احمر کی جانب سے جدید طبی سہولیات کی فراہمی لائق تحسین ہے ۔ ہلال احمر کی چیئر پرسن فرزانہ نائک نے گورنر سندھ کو بتایا کہ مستقبل میں فلاح انسانیت کے متعدد منصوبے زیر غور ہیں، بعد ازاں فرزانہ نائک نے گورنر سندھ کو ادارے کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔