اٹک میں ڈسٹرکٹ جیل میں بیٹے سے ملاقات کے دوران ماں سے پولیس کی منشیات برآمد ، ما ں اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

منگل 18 اپریل 2023 20:58

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2023ء) اٹک میں ڈسٹرکٹ جیل میں بیٹے سے ملاقات کے دوران ماں سے پولیس نے منشیات برآمد کرکے ما ں اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ڈسٹرکٹ جیل میں بیٹے سے ملاقات کیلئے جانے والی ماں کی جانب سے فراہمی پر بیٹے سے منشیات برآمد کرکے ماں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، تھانہ حضرو میں چیک ڈس آنر ، فراڈ اور سی 9 کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدی علی رضا عرف فوجی جس کو عدالت نے 5 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں سے اس کی والدہ " ن ،ب" ملاقات کیلئے آئی جہاں اس نے چپکے سے اپنے بیٹے کو چرس اور آئس دے دیدی جس کو ہیڈ وارڈ گلزار حسین نے جانچ لیا اور تلاشی لی تو چرس50 گرام اور آئس 10 گرام برآمد ہوئی جو کہ اس نے گھٹنے کے ساتھ کپڑے میں باندھ رکھی تھی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے قیدی علی رضا اور اسکی والدہ کے خلاف اندراج مقدمہ کےلیے درخواست تھانہ سٹی اٹک میں بھجوادی جبکہ گلزار حسین ہیڈ وارڈرکو سپرنڈنٹ ارشدعلی وڑائچ اور ڈپٹی سپرنڈنٹ افضال وڑائچ نے شاباش دی اور اچھی کارکردگی پر 5000روپے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔اس موقع پر سپرنٹنڈ نٹ جیل کا کہنا تھا کہ جیل کے اندر منشیات کی فراہمی یا استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اورملوث اسیران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378