
وائٹ ہاؤس میں عید ملن پارٹی، پاکستانی نژاد امریکیوں کی صدربائیڈن سے ملاقات
پاکستانی امریکنز نے نائب صدر کاملا ہیریس سے بھی ملاقات کی ،عید ملن کا اہتمام پر ان کا شکریہ ادا کیا مسلمانوں کے خلاف اسلاموفوبیا کے دور میں ایسی تقاریب کا اہتمام کمیونٹی کیلئے مثبت پیغام ہے، پاکستانی امریکی لیڈرز
منگل 2 مئی 2023 18:55
(جاری ہے)
پاکستانی امریکن لیڈرز نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف اسلاموفوبیا کے دور میں ایسی تقاریب کا اہتمام کمیونٹی کیلئے مثبت پیغام ہے۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف محمود نے کہا کہ ان کی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیریس سے مختصر ملاقات میں تعمیری بات چیت ہوئی۔پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ طاہر جاوید نے کہا کہ عید ملن صدر بائیڈن کی جانب سے بہت اچھا علامتی پیغام تھا، انہوں نے رمضان اور عید کے بارے میں بہت اچھے کلمات ادا کیے، ساتھ ہی انہوں نے مسلم اور پاکستانی امریکنز کی کاوشوں کو بھی سراہا۔امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ایک روایت رہی ہے کہ صدر عید اور افطار پر مسلم کمیونٹی کو دعوت دیتا ہے تاہم افسوس کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ روایت ترک کردی تھی اور چھ مسلم ملکوں کے شہریوں کے امریکا آنے پر پابندی بھی لگادی تھی جس سے کمیونٹی تشویش کا شکار ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے برعکس صدر بائیڈن نے چار سو شخصیات کو امریکا بھر سے وائٹ ہاؤس میں بلایا ہے اور تہوار کی خوشیوں میں شریک ہوئے، ساتھ ہی جو بائیڈن نے مسلم ملکوں کے شہریوں پر ٹرمپ کی عائد پابندی بھی اٹھائی ہے جو اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ ڈیموکریٹ صدر بائیڈن مسلم کمیونٹی کو انگیج کرنا چاہتے ہیں اور اس پر کمیونٹی بائیڈن انتظامیہ کی شکر گزار ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر آصف محمود اور ڈاکٹر اعجاز احمد نے امریکی نائب صدر کاملا ہیریس سے بھی ملاقات کی اور عید ملن کا اہتمام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.