Live Updates

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شان سے بھارت گئے ،کشمیر کاز کو اجاگر کیا،تنقید کر نے والے سیاسی اندھے ہیں ،سردارسلیم حیدر

اتوار 7 مئی 2023 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2023ء) وزیر مملکت اور رہنما پیپلزپارٹی سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شان سے بھارت گئے وہاں کشمیر کاز کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سر دارسلیم حیدر نے کہاکہ وزیر خارجہ کے دورے پر تنقید کرنے والے سیاسی اندھے ہیں، شیخ رشید ناک کٹا شخص ہے ناک کرواکر عمران خان کے لشکر میں شامل ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کی سیاست نالا لئی میں غرق ہو چکی ہے ۔سردار سلیم حیدر نے کہاکہ اللہ نے چاہا تو عمران خان ہمیشہ سڑکوں پر ہونگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات