ضلع خیبرکے قبائلی عوام کی طرف سے شاہ کس کے مقام پر پاک فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی کےلئے ریلی نکالی گئی

جمعرات 11 مئی 2023 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2023ء) ضلع خیبرکے قبائلی عوام نے شاہ کس کے مقام پر پاک فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی کےلئے ریلی نکالی ریلی کی قیادت نگران صوبائی وزیر تاج محمد آفریدی نے کی۔ریلی میں تحریک اصلاح پاکستان کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان کا قومی پرچم اٹھا رکھا تھا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

ریلی سے خطاب کرنے والوں میں صوبائی وزیر تاج محمد خان آفریدی، بلال آفریدی، گل نواب آفریدی، عبدالواحد آفریدی، شکیل آفریدی، زبیر آفریدی، عبدالمنان مندوخیل، عنایت اللہ آفریدی، مرزا علی، زاہد کوکی خیل، حاجی امان آفریدی، ملک خان ،ذہین گل ،حاجی شاہ ولی آفریدی اور دیگر شامل تھے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین نے کہا کہ ملکی استحکام کے خلاف سازش رچی گئی، مضبوط فوج ہی پاکستان کے استحکام کی ضامن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو شام اور لیبیا کی طرح انتشار کی طرف دھکیلنے کی سازش پاک فوج نے ناکام بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی املاک کو تباہ کرنا کوئی جمہوری رویہ نہیں ہے اور تمام شرپسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے قبائلی عمائدین نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ہے اور کسی کو اسے کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے قبائلی علاقے میں امن کی بحالی میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :