سانحہ بارہ مئی کے خلاف سکھر میں بھی وکلاء نے یوم سیاہ منایا

جمعہ 12 مئی 2023 23:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2023ء) سانحہ بارہ مئی کراچی کے خلاف سکھر میں بھی وکلاء نے یوم سیاہ منایا، ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانحہ بارہ مئی کراچی کے خلاف سندھ بھر کی طرح سکھر میں بھی وکلاء برادری سے جانب سے سیشن کورٹ کے احاطے میں وکلاء رہنما سردارقربان کلوڑ و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر وکلاء کا کہنا تھا کہ سابق جنرل صدر پرویز مشرف کے دورے میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر دہشت گردوں نے خون کی ہولی کھیل کرمعصوم بے گناہ شہریوں ,کو قتل اور وکلاء کو زندہ جلادیا گیا تھا تاہم آج تک کسی ایک ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور کیس کو سرد خانے کی نظر کردیا گیا ہے وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ بارہ مئی کی سازش کو بے نقاب کرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائی