m دفاعی قیادت مادروطن کی حفاظت کیلئے مستعد ہے :شوکت ورک

ی* عاصم منیر کی کمانڈ میں پاک فوج ہرمیدان اورامتحان میں قوم کی توقعات پرپورااترے گی

اتوار 14 مئی 2023 22:50

) لاہور (آن لائن) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہر سپہ سالار پاکستانیت سے سرشارہوتا ہے۔افواج پاکستان کے سپہ سالاراپناہرقدم مادروطن کے بہترین مفادمیں اٹھاتے ہیں ۔پاک فوج کے سترویںآرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اسلامیت ،انسانیت اورپاکستانیت کے ساتھ کمٹمنٹ قابل رشک ہے۔

جنرل عاصم منیر کی کمانڈ میں پاک فوج ہرمیدان اورامتحان میں ہم وطنوں کی توقعات پرپورااترے گی ۔ افواج پاکستان کے نڈر اورزیرک کمانڈر داخلی وخارجی چیلنجز اورخطرات سے نبردآزماہیں۔پاک فوج اندرونی وبیرونی دشمنوں کاناطقہ بندکرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔جنرل عاصم منیر اورجنرل ساحر شمشاد مرزا دونوں اپنے اپنے منصب کیلئے موزوں ترین ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کے فرض شناس جانباز پاکستانیوں کی دعائوں اوروفائوں کامحور ہیں ۔ پاکستان کے دفاع کیلئے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت،صلاحیت جبکہ جانبازوں کے شوق شہادت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ مادروطن کی حفاظت کے دوران پاک فوج کے سرفروش جوانوں کی قربانیاں ناقدین اورحاسدین کی زبانیں بندکرنے کیلئے کافی ہیں۔

پاک فوج ہزاروں شہداء اورغازیوں کی وارث ہے ،سوشل میڈیا پربیٹھے مٹھی بھر شتر بے مہار افواج پاکستان کیخلاف زہرافشانی کاسلسلہ بندکردیں ورنہ عوام ا ن کامحاسبہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کاڈسپلن اس کااعزاز اورطرہّ امتیاز جبکہ ا س کاتابناک ماضی اس کے روشن مستقبل کاغماز ہے ۔ماضی میں جنرل(ر)مرزا اسلم بیگ،جنرل (ر)حمیدگل اورجنرل (ر)راحیل شریف اورجنرل (ر)قمر جاویدباجوہ سمیت جس دفاعی قیادت نے سیاست میں مداخلت سے گریزکیا وہ آج بھی پاکستانیت کااستعارہ اور قوم کی آنکھوں کاتارہ ہیں