فرحان سعید اورعروہ حسین کے تھائی لینڈ میں سیر سپاٹے، تصاویروائرل

پیر 15 مئی 2023 21:27

فرحان سعید اورعروہ حسین کے تھائی لینڈ میں سیر سپاٹے، تصاویروائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اور معروف جوڑی گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین ان دنوں تھائی لینڈ کے شہر فوکٹ میں موجود ہیں، ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں اس جوڑی کو خوش اور اپنے مشترکہ دوست کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیوز میں گلوکار فرحان سعید کو عروہ حسین کے لئے آفرین آفرین اور ہم رہیں یا نہ رہیں کل گانا گاتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔