جماعت اسلامی رہنمائوں کی ڈاکٹر قادر مگسی سے والد کی وفات پر تعزیت کااظہار

منگل 16 مئی 2023 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2023ء) مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کے والدجیئند مگسی کے انتقال پر گھرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔