عائزہ خان ،دانش تیمور نئی ڈرامہ سیریل میں اکٹھے کام کرتے نظر آئینگے

اتوار 21 مئی 2023 10:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2023ء) نامور اداکارہ عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور نئی ڈرامہ سیریل میں اکٹھے کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دانش تیمور اور عائزہ خان طویل عرصے کے بعد کسی پراجیکٹ میں اکٹھے کام کر رہے ہیں۔ مذکورہ پراجیکٹ کے پروڈیوسر ولید احمد ہیں جنہوں نے میاں بیوی کو ڈرامے میں کاسٹ کیا ہے۔ڈرامے کی ریکارڈ نگ اگلے ماہ سے کراچی میں شروع ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :