مسلح ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان کاشتکار فائرنگ سے زخمی

منگل 23 مئی 2023 14:44

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2023ء) مسلح ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان کاشتکار زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ سٹی کی حدود ٹبی ارائیں کے علاقے میں محمد عارف نامی کاشتکار اپنے رقبہ میں سولر پلیٹ ٹیوب ویل کی حفاظت کےلئے ٹیوب ویل کی چھت پر سویا ہوا تھا،گزشتہ شب دیر گئے نوجوان کاشتکار محمد عارف تیز ھوا اور آندھی کی وجہ سے چھت سے نیچے اتر أیا اور جیسے ھی سیڑھیاں اتر کر نیچے أیا تو سولر پلیٹیں چرانے کےلئے صحن میں چھپے ڈاکوؤں کو دیکھ کر للکارا جس پر ڈاکوؤں نے اس نوجوان پہ فائرنگ شروع کردی جس سے اسکو دو گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہو گیا،ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، زخمی کاشتکار کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس تھانہ سٹی نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

\378