کرکٹر احسان اللہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

احسان اللہ خان کی عمر صرف 20 سال ہے مگر انہوں نے اپنے نکاح کا اعلان کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 مئی 2023 14:02

کرکٹر احسان اللہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 مئی 2023ء ) قومی کرکٹر احسان اللہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق احسان اللہ خان کی عمر صرف 20 سال ہے مگر انہوں نے اپنے نکاح کا اعلان کر دیا۔
احسان اللہ قومی ٹیم کے موجودہ تیز ترین باؤلرز میں سے ایک ہیں۔ بلے باز صائم ایوب اور حسیب اللہ خان کے ہمراہ احسان اللہ دسمبر 2022ء میں قومی ٹیم میں شامل ہونے والے کم عمر ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے ارکوٹ سے تعلق رکھنے والے احسان الله نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں تیز بولنگ کرنے اور نمایاں کارکردگی دکھانے پر ملتان سلطانز کے لیے اگلے ایڈیشن میں بھی امکانات روشن کر دیے ہیں۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں کسی بھی بولر کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا تیز ترین چار اوورز کا سپیل کیا۔

(جاری ہے)

احسان الله اوسط 144.37 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکتے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں موسم گرما میں بارشوں اور سیلاب سے سینکڑوں مکانات اور لاکھوں ایکڑ زرعی زمینیں متاثر ہوئیں اور ان متاثرین میں ملتان سطان کے لیے کھیلنے والے نوجوان کھلاڑی احسان الله کا خاندان بھی شامل تھا۔ سوات میں آنے والی سیلابی ریلوں سے احسان اللہ کے گھر اور کھیت کو بری طرح نقصان پہنچا۔