آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی ابرآلود،گردآلوداورگرج چمک کے ساتھ بونداباندی کاامکان ہے،محکمہ موسمیات

منگل 23 مئی 2023 21:47

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2023ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی ابرآلود،گردآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بونداباندی کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40.5اورکم سے کم30.6سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح 8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 41فیصداورشام 5بجے 32فیصدتھا۔بدھ کے روزملتان میں طلوع آفتاب صبح5بجکر14منٹ پر اورغروب آفتاب شام7بجکر07منٹ پرہوگا۔

متعلقہ عنوان :