عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت ہر مسلمان پرفرض ہی: مولانا علیم الد ین شاکر

حکومت یاد رکھے قادیانیوں سے متعلق قوانین ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کی کوبرداشت نہیں کرینگے

منگل 23 مئی 2023 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2023ء) خلیفہ مجازسید نفیس الحسن شاہؒ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے ناظم اعلی، مہتمم جامعہ فا طمة الزاہر ؓللبنات مو لانا علیم الد ین شاکر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے، حکومت یاد رکھے قادیانیوں سے متعلق قوانین ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کی کوبرداشت نہیں کرینگے،قادیانیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں نوجوانوں کو گمراہ کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے جامع مسجد احمد علی لاہور ی اچھرہ میں در س قرآ ن میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستان کی نیشنل اسمبلی میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی کوششوں سے قادیا نیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا اور 1973کے آئین میں غیر مسلم اقلیت کا بل منظور کر کے آئینی طور پرانکا سد باب کیا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر دور میں علماء کرام نے متحد ہو کر اس کا دفاع کیا اس وقت قادیانی منظم طریقے سے نوجوانوں کو علماء سے دور کر مرزائیت کی دعوت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزیدکہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات کے نگہبان 5اور چوکیدارہیں قادیانی آئین کو نہ مان کر کھلم کھلا آئین سے انحراف کا ارتکاب کررہے ہیں۔ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ قادیانیوں کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرے۔