لاہور نے ہائیکورٹ نے این اے 108 اور این اے 118 میں ضمنی انتخابات روک دئیے

بدھ 24 مئی 2023 23:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2023ء) لاہورہائیکورٹ نے این اے 108 اور این اے 118 میں ضمنی انتخابات روک دئیے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنمائوںفرخ حبیب اوراعجاز شاہ کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

دونوں حلقوں میں 28 مئی کو الیکشن ہونا تھا۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ اسمبلی کی 90 روز سے کم مدت رہ چکی ہے۔درخواست میں الیکشن روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔