ایبٹ آباد،ڈی ایس پی ارشد خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جمعرات 25 مئی 2023 23:21

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2023ء) ایس ایس پی ٹریفک وارڈن آفس میں ٹریفک پولیس ایبٹ آباد سے ٹریفک پولیس مانسہرہ ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی ارشد خان کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد عارف جاوید خان، جملہ ڈی ایس پیز، انسپکٹرز اور آفس سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے ڈی ایس پی ارشد خان کو ضلع مانسہرہ ٹرانسفر ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ارشد خان نے ضلع ایبٹ آباد میں جتنا وقت گزارا۔

بہت نیک نیتی اور محکمہ سے وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزارہ۔جہاں ان کو تعینات کیا انہوں نے اپنی فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیک نیتی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی ان کی جانب سے یا ان کی بیٹ میں سے کبھی کسی قسم کی شکایت نہیں آئی دعا گوہ ہیں کہ یہ جہاں بھی رہیں ہمیشہ خوش رہیں۔آخر میں ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے ڈی ایس پی ارشد خان کو شیلڈ اور باقی افسران کی جانب سے تحائف دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :