آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں بھارتی کے طلبا کے داخلوں پر پابندی

جمعہ 26 مئی 2023 12:19

آسٹریلوی یونیورسٹیوں  میں بھارتی   کے طلبا کے داخلوں  پر پابندی
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2023ء) آسٹریلیا کی کئی یونیورسٹیوں نے دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر پانچ بھارتی ریاستوں کے طلبا کے داخلوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وکٹوریہ یونیورسٹی، ایڈتھ کوون یونیورسٹی، ٹورینس یونیورسٹی اور سدرن کراس یونیورسٹی نے گزشتہ ماہ ایجوکیشن ایجنٹس کو ہدایات بھیجی ہیں کہ وہ پنجاب، ہریانہ ،گجرات ، اترا کھنڈاور اترپردیش کے طلباکی بھرتی نہ کریں۔

(جاری ہے)

اب وکٹوریہ میں فیڈریشن یونیورسٹی اور نیو ساوتھ ویلز میں ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی نے بھی بعض بھارتی ریاستوں کے طلبا کی بھرتی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یونیورسٹیوں نے دھوکہ وہی کے معاملات میں تیزی کے پیش نظربھارتی طلبا کے داخلے فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے طلبا کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے رواں ہفتے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا جس دوران بڑی تعداد میں بھارتی طلبا کی آسٹریلیا میں تعلیم کیلئے آمد کو بھی سراہا گیا تھا تاہم اس دورے کے فوری بعد بھارتی طلبا کے آسٹریلیا میں داخلوں پر پابندی کی خبر بھارت کیلئے ایک دھچکا ہے۔