فرحان سعید اپنی آنے والی ڈرامہ سیریل "جھوک سرکار"میں ایک نئے روپ میں نظر آئینگے

جمعہ 26 مئی 2023 19:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2023ء) فرحان سعید کے پرستاروں کے انتظار کی گھڑیاں آخرکار ختم ہوگئیں۔ ہر پروجیکٹ کے ساتھ ایک مختلف انداز میں نظر آنے والے ورسٹائل فنکار نے اپنی آنے والی ڈرامہ سیریل 'جھوک سرکار' میں ایک بالکل نئے اوتار کا کردار اپنایا ہے۔ڈرامہ کے پوسٹر میں اداکار کے نئے زبردست روپ کی جھلکیا ں دکھائی گئی ہیں؛ جس میں فرحان سعید ایک بہترین ہیرو کے اسٹائل میں ہمت و جراٰت کا پیکر نظر آتا ہے۔

ڈرامے کی پہلی جھلک اس عنوان کے ساتھ جاری کی گئی ہی"ہماری آنے والی ڈرامہ سیریل جھوک سرکار میں فرحان سعیدکو ایک بالکل نئے اوتار کے روپ میںدیکھنے کیلئے تیار ہوجائیں ۔لاجواب! ہمارے منہ سے فوراًًیہ الفظ نکلے ، جب ہم نے فرحان سعید کے جادوئی روپ کو دیکھا کہ اس کے زبردست انداز نے یقینی طور پر اس کے کردار کو بھرپور طور پر اجاگر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کو ایک اچھے اسکرپٹ کی بہترین جانچ ہے اور اپنے تنوع کو منوانے کیلئے ان کا دل پیچیدہ سے پیچیدہ کردار کو ادا کرنے کے لئے تڑپتاہے۔اس کے نئے کردار اوتار کے بارے میں سن کر ہماری بے چینی بڑھ گئی ہے اور اب ڈرامہ دیکھنے کیلئے مزید انتظار کرنا بہت مشکل لگ رہا ہے۔جھوک سرکار کی کہانی ہاشم ندیم نے لکھی ہے جب کہ اس کے ہدایتکار سیف حسن ہیں۔

شو کا پوسٹر دیکھنے کے ساتھ ہی ناظرین کی ڈرامہ دیکھنے کی طلب میں دل کی دھڑکنیں تیز سے تیز تر ہوگئی ہیں۔فرحان سعید کی اداکاری کا کیرئیر ایک خواب کی صورت ہے۔ ٹی وی ہو یا فلم، وہ ہر پروجیکٹ کو بے مثال بنانے کیلئے اپنا کردار بھرپور طور پر اداکرتاہے۔ وہ ایسا فنکار ہے جو آن اسکرین کرداروں کے ہر پہلو کو خوبصورتی کے ساتھ نبھانے کیلئے ماناجاتا ہے۔وہ نہ صرف سنو چندا، پریم گلی یا میرے ہم سفر جیسے پروجیکٹس میں عوام کو تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ بادشاہ بیگم جیسے منفرد پروجیکٹ میں چیلنج والے کردار ادا کرنے کیلئے بھی تیار رہتا ہے۔ اس کی اداکاری کی بہترین صلاحیتوں نے میری شہزادی میں اس کے معاون کردار کو بھی ایک یادگار بنادی جسے کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :