وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا انیلہ محفوظ درانی سے ملاقات

جمعہ 26 مئی 2023 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2023ء) کیمپس کوآرڈینیشن کمیٹی کے کنوینئر وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے سیکرٹری ہائرایجوکیشن ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا انیلہ محفوظ درانی کے ساتھ ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں گریٹر کیمپس کے تمام تعلیمی اداروں میں جاری نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے انہیں زرعی یونیورسٹی میں " کمپیوٹنگ ٹیکنالوجیز، ٹولز اینڈ ایپلی کیشنز " کے عنوان سے منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے سلسلے میں شیلڈ بھی پیش کی۔انیلہ محفوظ درانی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم و تحقیق اور تربیت میں گریٹر کیمپس کا اہم رول ہے۔

متعلقہ عنوان :