ڈپٹی کمشنر کا تحصیل حویلیاں میں پٹوارخانہ کا معائنہ۔ریونیوسٹاف کو ہدایات

جمعہ 26 مئی 2023 20:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2023ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال تحصیل حویلیاں دور ہ کے دوران پٹوار خانہ حویلیاں کا معائنہ اور ریونیو سٹاف کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے شہریوں کو ریونیو سروسز کی فراہمی کی بہتری کے لیے تحصیل حویلیاں پٹوار خانہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ریونیو ریکارڈ کا معائنہ کیا اور ریونیو افسران، تحصیلدار، نائب تحصیلدار کو شہریوں کو ریونیو سروسز، پٹوار خانہ میں سروسز کی بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔

متعلقہ عنوان :