- فیصل آباد سے پی ٹی آئی رہنماء شیخ خرم شہزاد نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

ًنو مئی کے واقعات دلخراش،ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے ، پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 26 مئی 2023 21:00

۷ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2023ء) فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم این اے شیخ خرم شہزاد نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ نو مئی کے واقعات دلخراش ہیں،ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے۔آن لائن کے مطابق پیپلزکالونی فیصل آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این اے 107 سے سابق ایم این اے شیخ خرم شہزاد کا کہنا تھا وہ بغیر کسی دباو کے پارٹی عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

نو مئی کو بہت غلط ہوا۔ جی ایچ کیو اور شہداء کی یادگاروں پر حملہ افسوسناک ہے۔ شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وہ ہمارے سر کا تاج ہیں۔ ہم پاک فوج کی قربانیاں بھلا نہیں سکتے۔ سابق ایم این اے خرم شہزاد کا کہنا تھا نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں لیکن کسی بے گناہ سے زیادتی نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی اور پارٹی میں نہیں جا رہا اور نہ ہی کوئی پیشکش ہے۔

میرے ھلقے کے عوام میرے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔یادرہے کہ 2013ئمیں پہلی مرتبہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ لیاقت علی کو شکست دی اور پھر2018ء کے جنرل انتخابات میں فیصل آباد کے حلقہ این اے 110سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی اکرم انصاری کو شکست دی اور اس حلقے میں پی ٹی آئی کے مضبوط ترین امیدوار تھی