اوگرا کے زیراہتمام ایل این جی پر نالج شیئرنگ ویبینار کا دوسرا سیشن

ہفتہ 27 مئی 2023 17:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2023ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے زیراہتمام ایل این جی پر نالج شیئرنگ ویبینار کا دوسرا سیشن گزشتہ روز منعقدکیا گیا۔

(جاری ہے)

ویبینارمیں پاکستان اسٹیٹ آئل، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ، ایس ایس جی سی ایل، ایس این جی پی ایل، سی این جی ایسوسی ایشن، ایل این جی ورچوئل پائپ لائن لائسنس یافتہ (ایل این جی ایزی، ایل این جی فلیکس، گوادر گیس پورٹ( لمیٹڈ) اور محکمہ ایکسپلوزووز نے ایل این جی سپلائی چین کے حوالے سے عالمی اور مقامی حالات سے متعلق تفویض کردہ موضوعات پر پریزنٹیشنز دیں۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان اور ممبر (آئل) زین العابدین قریشی نے افتتاحی کلمات ادا کیے اور توانائی کے ایک انتہائی اہم شعبہ پر ویبینار کے انعقاد پر اوگرا ایل این جی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ چیئرمین اوگرا نے نشاندہی کی کہ دنیا بھر میں کل 48 ایف ایس آر یوز میں سے 2 پاکستان میں ہیں تاہم ان میں سے ایک کا استعمال مطلوبہ سطح سے کم ہے اور اسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔سیشنز میں شرکا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں پاکستان کی پٹرولیم انڈسٹری کے نامور ماہرین شامل تھے ۔