- پشتونخواملی عوامی پارٹی کا تمام امیدواروں کا بلا مقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

پارٹی کے کامیاب امیدوار عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائینگے اور عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرینگے، پشتونخواملی عوامی پارٹی

ہفتہ 27 مئی 2023 23:30

gکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2023ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ضلع ہرنائی کے بلدیاتی انتخابات کو چوتھے مرحلے پر ڈسٹرکٹ کونسل کے کسان ، لیبر ، اقلیت اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے تمام امیدواروں کا بلا مقابلہ منتخب ہونے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کرتی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے تمام مرحلوں میں ضلع ہرنائی پارٹی کی مسلسل کامیابی پر پارٹی کے تمام ضلعی اور ان کے ذیلی اداروں کے کارکنوں کی شب وروز محنت کے مرہون منت ہیں ۔

صوبائی پارٹی ضلع ہرنائی کے پارٹی کو بہترین کارکردگی پر داد تحسین پیش کرتی ہے اور بجاء طور پر امید کرتی ہے کہ پارٹی کے تمام کامیاب امیدوار عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائینگے اور عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کرینگے۔

(جاری ہے)

صوبائی بیان میں عوام کا پشتونخواملی عوامی پارٹی پر اعتماد ، پارٹی کی درست سیاست اور بہترین سیاسی حکمت عملی کا مظہر ہے ۔

آج ایک مرتبہ پھر ضلع ہرنائی کے عوام نے اپنی قومی پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ، پارٹی کے منتخب ڈسٹرکٹ کونسل کے نمائندگان کا باہم متحد ہوکر مخصوص نشستوں پراپنے تمام امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب کراکر اپنے بہترین حکمت عملی کا ثبوت فراہم کیا ہے۔ پارٹی پریس ریلیز میں ضلع ہرنائی کے عوام کا پارٹی پر مکمل اعتماد کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ہے اور کارکنوں سے پارٹی کواپنے قومی سیاسی جمہوری مقاصد کے حصول کیلئے مزید منظم اور متحد رکھ کر اپنی قومی سیاسی جدوجہد کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا ہے ۔