سابق صوبائی امیدوار صوبائی اسمبلی ہری پور مولانا قاری حامد علی رحمانی قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی

اتوار 28 مئی 2023 15:50

ہری پور، 28 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) سابق صوبائی امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ ہری پور مولانا قاری حامد علی رحمانی قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہو گئے۔شدید زخمی حالت میں ٹراما سینٹر ہری پور سے ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

حلقہ پی کے 40 ہری پور سے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی قاری حامد علئ رحمانی دوسری بار قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہو گئے ہیں جن کو شدید زخمی حالت میں ٹراما سینٹر ہری پور لایا گیا جہاں سے ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ اباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔

قاری حامد علی رحمانی اپنی فیملی کے ہمراہ ہری پور سے رات تقریبا 9بجے کےقریب واپس آ ر ہے تھے گورنمنٹ ہائی سکول آلولی کے مقام پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔