3 ملزمان گرفتار،کچی شراب اور مین پوری برآمد

اتوار 28 مئی 2023 16:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) حیدرآباد میں پبن پولیس نے مختلف مقامات سے 3 ملزمان کو کچی شراب اور تیار شدہ مین پوری فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق لنک روڈ ننگروسان گل لاشاری کے قریب سے ملزم بلاول منگنھار کو کچی شراب فروخت کرتے ہوئے 5 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا گیا، لنک روڈ جھنڈو کھوسو کے قریب سے ملزم محمد ہاشم کوری اور بلاول رند کو 100 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پبن پولیس نے ملزمان کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ اور حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :