حفظان صحت کی خلاف ورزیاں، 6دکانداروں کے خلاف مقدمات درج، بھاری جرمانے عائد

اتوار 28 مئی 2023 16:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی پرائس کنٹرول اور حفظان صحت کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں۔عوامی شکایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر1 علی شیر خان خلیل نے لائیو سٹاک سپیشلسٹ اور تحصیل سینٹری انسپکٹر کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریٹ لسٹ پر عملدرآمد اور دودھ، پولٹری، چکن، گوشت، جنرل سٹورز، ہوٹلوں اور دیگر کئی دکانوں کا معائنہ کیا۔ مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ، غیر معیاری گوشت کی فروخت، مرغی کے گوشت کی فروخت، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر موقع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کرکے 6 دکانداروں پر ایف آئی آر جبکہ دیگر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 کلو گرام پلاسٹک بیگز کو ضبط کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :