ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی کمسن، بنا ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور غیر قانونی پارکنگ بنانے والوں کے خلاف کارروائیاں

اتوار 28 مئی 2023 19:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے کمسن، بنا ہیلمٹ ،بنا نمبر موٹر سائیکل سواروں، منی اڈے اور غیر قانونی پارکنگ بنانے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 90 موٹر سائیکلوں اور56 گاڑیوں کو بند کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ہزارہ طاہر ایوب خان کی جانب سے جاری خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد عارف جاوید خان کی زیر نگرانی جملہ سرکل ڈی ایس پیز کی ٹریفک نفری کے ہمراہ تمام بیٹس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں۔

اس حوالے سے بنا ہیلمٹ اور کمسن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 56 موٹر سائیکل اور بنا نمبر موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 34 موٹر سائیکل بند کئے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ جا بجا منی اڈے اور غیر قانونی پارکنگ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 56 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :